رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس شخص کو کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی جو دن میں تین مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے

اردو نیوز! رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: “ایسا کوئی شخص نہیں ہے جو ہر روز صبح و شام کو “بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم ” ترجمہ؛ میں اس اللہ پاک کے نام کے ذریعہ سے پناہ مانگتا ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی

اور وہ سننے والا ، جاننے والا ہے۔”3 بار پڑھے اور اسے کوئی چیز نقصان پہنچا دے۔ابان کو ایک جانب فالج کا اثر تھا، ( حدیث سن کر ) حدیث سننے والا آدمی ان کی طرف دیکھنے لگا، ابان نے ان سے کہا؛ میاں کیا دیکھ رہے ہو؟ حدیث بالکل ویسے ہی ہے جیسے میں نے تم سے بیان کی، لیکن بات یہ ہے کہ جس دن میں نے دعا نہیں پڑھی تھی اور نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنی تقدیر کا فیصلہ جاری کر دیا۔ (جامع الترمذی 3388) امام ترمذی فرماتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ پاک اس شخص کے چہرے کو تروتازہ رکھے جس نے میرے سے کوئی حدیث سنی اور ویسے ہی آگے پہنچا دی۔ اچھی بات دوسروں کو بتانا بھی صدقہ جاریہ ہے، اللہ ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین!