خواتین کے اہم ترین ٹوٹکے

بغل کی بو اور جراثیم کا خاتمہ

پھٹکری کو تھوڑی دیر تک بغل میں دبا کر رکھیں تو بغل کی بدبو دور ہو جائے گی اور جراثیم بھی مرجائیں گے۔

چہرے پر داغ

اگر چہرے پر دانوں کے داغ ،دھبے اور چھائیاں ہوں تو ایک لیموں کے دو ٹکڑے کرلیں اور نوشادر کے سفوف پر رکھ دیں جب لیموں پر اچھی طرح یہ سفوف لگ جائے تو وہ ٹکڑے آہستہ آہستہ داغ دھبوں پر ملیں ایک ہفتے تک روزانہ کرنے سے چھائیاں اور دھبے نہ ہونے کے برابر ہو جائیں گے۔

مسوں سے نجات

بینگن کی راکھ یا چونا بھگو کر ٹوتھ پک کی مدد سے مسوں پر لگائیں ۔وہ خود بخود جھڑ جائیں گے ۔

موٹاپے سے نجات

موٹاپے سے نجات کے لئے کلونجی کا باریک سفوف کرکے اسی کے برابر چینی ملا لیں اور ہر روز صبح وشام استعما ل کریں اس کے ساتھ کالی مرچیں بھی پانی کے ساتھ پھانکیں۔

پلکیں گھنی دکھائی دیں

پلکوں پر مسکارا لگا کر ٹیلکم پاؤڈر چھڑ کیں اور ایک اور کوٹ مسکارے کا کریں ۔

پلکیں بہت گھنی اور خوبصورت لگیں گی ۔

کم عمری کے سفید بالوں کا خاتمہ

جن لوگوں کے بال وقت سے پہلے سفید ہو جائیں وہ روزانہ رات کو آدھا کلو دودھ میں چند قطرے روغن بادام ڈال کر پئیں اور دودھ نیم گرم ہوتو بال سفید ہو نا رک جائیں گے اور سفید بال سیاہی مائل ہو جائیں گے۔

زیورات کی گرہ کھولنا

عموماً یوں ہوتاہے کہ سونے کے چینز یا کسی اور دھات کے زیورات ایک ساتھ رکھے جائیں تو ان میں گرہ لگ جاتی ہے ۔

انہیں کھولنے کے لئے ان پر تھوڑا سا ٹالکم پاؤڈر چھڑک دیں ۔گر ہیں آرام سے کھل جائیں گی۔

بالوں کی خشکی

کسی برتن میں اتنا پانی لیں کہ آپ کے بالوں میں لگ جائے۔ اس پانی میں چند قطرے ڈیٹول کے ڈال دیں پھر اس پانی کو اچھی طرح سر کے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور دس منٹ کے بعد سادہ پانی سے سر دھولیں۔ بالکل سر کی خشکی ختم ہو جائے گی۔

نوٹ

اگر خشکی ایک بار میں ختم نہ ہوتو یہ عمل تین یا چار دن کے بعد دوبارہ کر سکتے ہیں۔

ٹماٹرسرطان کے خلاف بہترین ڈھال

ٹماٹر میں ایک خاص جز ہوتاہے جسے لائیکو پین کہا جاتاہے ۔یہ جز انسانی جسم میں اس سرطان کے خلاف ایک بہترین ڈھال ہے جو غدودوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں کی گئی ایک ریسرچ کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹماٹر میں موجود بیجوں کے درمیان جو پیلا پیلا جیلی نما مادہ ہوتاہے وہ بہت پاور فل ہوتاہے اور خون میں کلوٹ بننے کے خلاف سخت مزاحمت پیدا کرتاہے، یہ مادہ خون کے معاملات میں کچھ اس طرح سے مداخلت کرتاہے کہ رگوں میں خون کے دوڑنے کے عمل کو رکاوٹ سے پاک کرتاہے اور خون کو رگوں میں منجمد ہونے سے روکتاہے اس کا یہ فائدہ ہوتاہے کہ دل اور دماغ میں جس وجہ سے غدودی سرطان ہوتاہے اس کا امکان تقریباً ختم ہوجاتا ہے اس لئے ٹماٹر کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

شہد

شہد سب سے زیادہ قدرتی موائسچرائزر ہے اس کا جلد پر استعمال اپنے طور پر اسے ملائمیت ،نمی اور اطلسی چمک بخشتاہے چکنی جلدوں کے لئے اس میں انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹنے خشک جلدوں کے لئے شہد میں قدرے دودھ کی بالائی ملالیں ۔اور استعمال میں لائیں ۔۔۔بے حد مفید ہے۔نہانے کے پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر نہانے سے تھکن ختم ہو جاتی ہے ۔اور آرام دہ نیند آتی ہے۔