السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! اچانک بیٹھے بیٹھے بدن کے کسی حصے میں درد شروع ہوگیا کبھی اٹھتے ہوئے گھٹنوں میں درد شروع ہوگیا کبھی بیٹھتے ہوئے کمر میں درد شروع ہوگیا کبھی اچانک سر میں شدید درد شروع ہوگیا کبھی ہاتھ میں بازو میں کندھے میں یعنی جسم کے کسی بھی حصے میں درد کے لئے
حدیث پاک کی ایک بہترین دعا ہے جہاں پر درد ہے وہاں اپنا ہاتھ رکھ لیں-اور سات مرتبہ یہ مبارک کلمات پڑھ لیں اعوذ بعزت اللہ وقدرتہ من شر ما اجدُ واُحاذرجیسے ہی درد شروع ہو بس وہاں پر ہاتھ رکھئے اور سات مرتبہ یہ مبارک کلمات پڑھ لیجئے انشاء اللہ فوری درد ختم ہوجائے گا۔یہ احادیث مبارکہ کے مبارک کلمات ہیں دعائیں ہیں جو نبی کریم ﷺ نے امت کو ارشاد فرمائیں ہیں ۔اب تو انسان جیسے مشین بن کررہ گیا ہے ۔دن رات کی بھاگ دوڑ کے نتیجہ میں بھی اسکے بدن میں درد ہونے لگتا ہے ،کسی مرض کی وجہ سے بھی متواتر درد رہنے لگتا ہے تو اسکا روحانی علاج کرنا صائب عمل ہے۔
دو استعمال کرکے بھی جب افاقہ نہ ہوتو اس آیت مبارکہ کو دعا ل کا وسیلہ بنانا چاہئے ۔اگر مریض کے جسم کے کسی بھی حصے میں دَرد ہو رہا ہو۔ شرط ہے چوٹ نہ لگی ہو ہڈی نہ ٹوٹی ہو تو-قرآنِ کریم کے پارہ نمبر 30 کی سورة الزلزلة کی یہ دونوں آیاتِ مُبارکہ سات مرتبہ پڑھ کر مریض کے دائیں کان میں آہستہ سے پھونک ماریں مگر یہ خیال رہے کہ یہ آیاتِ مُبارکہ پڑھتے ہوئے آپ کی آواز مریض نہ سُن سکے۔ دَم مُبارک یہ ہے :إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا بفضل تعالٰی مریض کو دردوں سے نجات ملے گی اور جب بھی کسی کو یہ مسئلہ لاحق ہے کوئی بھی نمازی پرہیزگار انسان یہ عمل کرے ۔