پاک پروردگار کے نام سے شروع کرتا ہوں جو دلوں کے رازخوب جانتا ہے امید کرتا ہوں کہ تمام دوست خیریت و عافیت سے ہوں گے اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کی تمام جائز خواھشات کو پورا فرمائے وسیع رزق اور آپ پر اپنی رحمتوں کے سائے ہمیشہ برقرار رکھے آمین۔ محترم ساتھیو۔۔۔
آج جو عمل لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہو ا ہوں وہ عمل کن فیکون پڑھنے کا ہے ہم اکثر کہتے ہیں کہ اللہ کی ذات کن فیکون ذات ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کہتا ہے کن ہوجا اور فیکون ہوجاتا ہے ویسےتو احادیث کے اندر جو صلوۃ الحاجت کی نماز ہے اس کے بارے میں یہ کہاجاتا ہے کہ دو رکعت نماز نفل ادا کی جائے اور پھر اس کے بعد ایک خاص دعا بتلائی گئی ہے اس دعا کو مانگو اور اللہ کے سامنے اپنی حاجت رکھولیکن اس میں جو قضائے حاجات کی نماز بتارہے ہیں اس کو نماز کن فیکون بھی کہاجاتا ہے یعنی آپ جیسے ہی اس نماز کو جس قسم کی جائز حاجات کے لئے پڑھیں گے
آپ کی وہ حاجت پوری ہوجائے گی اسی لئے اس نماز کو نماز کن فیکون کہاگیا ہےیہ نماز آپ نے کیسے اداکرنی ہے اور اس کا مکمل طریقہ کیا ہے ؟ اور یہ نماز آپ نے کس وقت ادا کرنی ہے اس میں آپ نے کیا کیا پڑھنا ہے ۔.محترم ناظرین ۔۔۔اللہ کے سوا کوئی نہیں ہے جو انسان کی حاجت رفع کر سکے دنیا کے اندر جتنے بھی مذاہب ہیں ان سب میں کوئی آگ کو پوجتا ہے کوئی پتھروں کو کوئی ستاروں کو بلکہ جس چیز کو بھی پوج کر اپنی حاجت مانگتا ہے اس کی حاجت پوری اللہ ہی کرتا ہے بے شک وہ مشکل کشا اپنے بناوٹی خدا کو ہی کیوں نہ سمجھےلیکن خالق و مالک اور رزاق تو اللہ کی ہی ذات ہے
اس کا ہر چیز پر تصرف ہے اسی لئے چاہئے کہ جو بھی حاجت ہو اسی سے مانگی جائے حدیث میں یہاں تک آیا ہے کہ اگر تمہارے جوتے کا تسمہ بھی ٹوٹے تو اللہ ہی سے مانگو اور فرمایا کہ نماز کے ذریعے اللہ سے مانگو ۔ اس میں اللہ سے مانگنے کا ایک مجرب عمل بتایا جارہا ہے جو صلوۃ الحاجت کی ایک آزمودہ قسم ہے جسے نماز کن فیکون بھی کہتے ہیں اس بارے میں یہ بھی آتا ہے کہ ہر اسلامی ماہ کے پہلے ہفتے میں شب جمعہ سے یہ عمل شروع کیاجائے اور سات روز تک کیاجائے لیکن اگر آپ یہ اہتمام نہیں کرسکتے اور آپ سے ہر ماہ کا پہلا ہفتہ مس ہوجاتا ہےتو پریشانی کی بات نہیں
آپ اس نما ز کو کسی بھی جمعہ کی رات کو کرسکتے ہیں اور بعض اکابرین نے اس کو سات روز تک بلاناغہ پڑھنے کی تاکید کی ہے جب کہ بعض اکابرین کے نزدیک آپ نے اس نماز کو صرف جمعہ کی شب میں کرنا ہے اور شب جمعہ سے مراد جمعرات کا دن گزرجانے کے بعد جو رات آئے۔.یاد رہے کہ اس نماز کو اگر تو آپ مکمل یقین کے ساتھ پڑھیں گےتو انشاء اللہ آپ کو سات دن تک پڑھنے کی نوبت ہی نہیں آئے گی اگر آپ اس نماز کو ایک بار پڑھیں اللہ آپ کی حاجت کو پورا فرمائے گا بس ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کو سچے دل اور مکمل یقین کے ساتھ پڑھیں انشاء اللہ آپ کی جو بھی نیک حاجت نیک تمنا
ہوگی یا آپ کسی اہم ترین کام میں کامیابی چاہتے ہیں یا کسی مشکل سے خلاصی چاہتے ہیں یا کسی بیماری سے نجات چاہتے ہیں یا شادی کے مسئلے پر پریشان ہیں یا کسی کاروباری رکاوٹ کا شکار ہیں الغرض آپ کو کسی بھی قسم کی حاجت ہو وہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے ضرور پوری ہو گی ۔اس نماز کی نیت کیسے کرنی ہے؟نماز کی ہر رکعت میں کیا پڑھنا ہے ؟نماز کے بعد کیا پڑھنا ہے ؟شب جمعہ کو عمل سے پہلے غسل کریں اور عمل کے لئے پاک صاف کپڑوں کا جوڑا پہنیں جب آپ نیا دھلا ہوا جوڑا پہنیں گے تو آپ اس بارے میں مطمئن ہوں گے کہ آپ کے کپڑے پاک ہیں جب آپ کو مکمل طہارت کا یقین ہو تو
آپ کو نماز میں یکسوئی اور سکون حاصل ہوتا ہے۔ یادرہے کہ آپ نے یہ نماز عشاء کی نماز کے بعد پڑھنی ہے اس لئے آپ نماز سے پہلے بھی غسل کر سکتے ہیں اور اگر آپ نے یہ نماز عشاء کے بعد کچھ وقت کے بعد پڑھنی ہو تو پھر آپ عشاء کی نماز کے بعد بھی غسل کرسکتے ہیں غسل کر کے پاک کپڑے پہن کر آپ نے چار رکعت نوافل صلوۃ الحاجت پڑھنے ہیں۔نوافل کو ادا کرنے کا طریقہ کار یہ ہے ان چار رکعت نوافل کو اس طرح ادا کرنا ہے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ مومن کی آیت چوالیس ۔۔۔۔وافوض امری الی اللہ ان اللہ بصیر بالعباد۔۔۔۔سو مرتبہ پڑھیے اور رکعت مکمل کیجئے.دوسری رکعت
میں سورہ فاتحہ کے بعد سور صف کی آیت نمبر تیرہ ۔۔۔۔نصر من اللہ وفتح قریب ۔۔۔۔سور مرتبہ پڑھیں اور رکعت مکمل کیجئے ۔ تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ شوری آیت نمبر تریپن۔۔۔الا اِلَى اللہِ تَصِیْر الْاُمور۔۔۔سومرتبہ پڑھ لیجئے اور رکعت مکمل کیجئے ۔ چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ فتح کی آیت نمبر ایک ۔۔۔انا فتحنا لک فتحا مبینا۔سو مرتبہ پڑھ لیجئے اور رکعت مکمل کیجئے۔بعد سلام کے کسی سے بات مت کیجئے اور سو مرتبہ استغفار پڑھیئے اور پھر سجدہ میں جا کر سو مرتبہ یہ دعا پڑھیئے۔۔۔غفرانک ربنا والیک المصیر ۔۔۔