کائنات نیوز! ناقابل بیان اور ناقابل گمان مشکلات کے لئے یعنی جب ہر تدبیر کے دروازے بند ہو جائیں۔ تو اس عمل کا کمال دیکھیں۔ نماز فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان سورة فاتحہ 41 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھیں۔ ہر سورة کے ساتھ بسم اللہ الرحمن الرحیم کی م کو الحمد اللہ کی ل کے ساتھ ملا کر پڑھیں ۔مل حمد للہ رب العالمین۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم مل الحمد للہ رب اول آخر درود شریف ابراہیمی 7 بار پڑھیں۔ اگر کسی سخت مجبوری کی وجہ سے نماز فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان نماز فجر۔ کے فوراً بعد سورج نکلنے سے پہلے ستر بار سورة فاتحہ سابقہ ترتیب۔ یعنی م ل ملا کر ہر دفعہ بسم اللہ الرحمن الرحیم اور اول آخر درود شریف7 بار پڑھیں۔اٹھتے بیٹھتے نہایت کثرت اور نہایت ہی کثرت سے ہر لمحہ ہر ساعت ایاک نعبدو ایاک نستعین پڑھیں۔ اتنا پڑھیں کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ہو۔ اگر فائدہ زیادہ چاہتے ہیں تو 21 دن میں یا 41 دن ایاک نعبدو ایاک نستعین کا سوا لاکھ خود پڑھیں۔ کامل یقین کے ساتھ کہ اللہ ضرور ضرور میری مشکل حل فرمائے گا اپنی مشکلات کا تصور کرتے ہوئے عمل کریں۔ 40 دن حد 90 دن پڑھیں
اور اگر زندگی بھر کا معمول بنا لیں تو پھر حیرت انگیز مشاہدات نصیب ہوں گے۔ خواتین مجبوری کے دن بعد میں پورے کر لیں۔ یہ نفل بھی ساتھ پڑھیں یہ عمل جمیع مشکلات اور کامیابیوں کے لئے آزمودہ اور مجرب عمل ہےعالم یہ ہے کہ پورا ملک قرضہ میں پھنسا ہواہے ،مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے لہذا لوگوں کو زندگی کی دوڑ جیتنے کے لئے قرض لیکر اس امید پرکاروبار کرناپڑتا ہے کہ روپیہ آتے ہی قرض ادا کردیں گے ،کوئی بینک سے،کوئی کسی دوست عزیز سے قرض لیتا ہے لیکن قرض ایسا مرض ہے کہ بمشکل ہی ادا ہوپاتا ہے ۔ قرض کے بارے حکم ہے کہ مرنے سے پہلے ادا کرنا چاہئے یا معاف ہوجائے تو آخرت میں بار کم ہوجاتا ہے ،بہت سے لوگ قرض ادانہیں کرپاتے تو
ان کی اولاد میں بھی اسکی سکت نہیں ہوتی اور متوفی پر قرض واجب کھڑا ہوتا ہے ۔قرض کی ادائیگی کے لئے لوگ قرض لیکر قرض بھی ادا کرتے ہیں لیکن قرض پھر بھی ادا نہیں ہوپاتا ۔اس کے لئے روحانی وظائف بھی پڑھے جاتے ہیں ۔ایسے تمام احباب جو قرض ادا نہیں کرپاتے کیونکہ ان کے پاس وسائل نہیں ہوتے ،وسائل پیدا ہوبھی جائیں تو اخراجات سر اٹھا لیتے ہیں توایسے تمام حضرات سے کہوں گا کہ وہ ’’مجربات رضویہ ‘‘کا یہ وظیفہ انتہائی خشوع و خضوع سے ادا کریں ۔سورہ بنی اسرائیل کی آیت ایک سو پچاس یادکرلیں ’’وبالحق انزلنہ وبالحق نزل ‘‘درود ابراہیمی اکیس بار پڑھ کر اس دعا کو روزانہ ایک سو ایک بار پڑھا کریں ۔ان شاء اللہ فقیر کو یقین ہے کہ اللہ اس بندے کے سر سے قرض کا بوجھ اتارنے کے لئے اسباب میں فراخی فرمائیں گے ۔
اسکے ساتھ قرض کی ادائیگی کے لیے ان چند باتوں پر عمل کریں، ان شاء اللہ ان کی برکت سے اللہ تعالی قرض کے بوجھ سے خلاصی عطا فرمائیں گے :(1) سب سے پہلے گناہوں سے توبہ کریں اور استغفار کی کثرت کریں، استغفار کی کثرت سے مال واولاد میں ہرطرح کی خیروبرکت کا وعدہ قرآن مجید میں موجود ہے۔(2) نمازو روزے کی پابندی کریں۔(3) زکاۃ واجب ہے تو وقت پر اداکردیں۔(4) سود سے دور رہیں۔(5)روزانہ مغرب یا عشاء کے بعد سورہ واقعہ پڑھا کریں۔(6) یہ دعا روزانہ 21 بار پڑھیں :” اَللّٰهُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنی بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ”.(7) ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں:”اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ.”(۷) دورد شریف
صبح وشام ۲۱-۲۱ مرتبہ پڑھاکریں۔ اور اسی طرح سورۃ الشوریٰ کے دوسرے رُکوع کی آخری آیت: “اَللهُ لَطِیْفٌ بِعِبَادِه …الخ“ (۲۵واں پارہ، سورۃ الشوریٰ آیت نمبر: 19) آخر تک اسی (80)مرتبہ فجر کے بعد پڑھا کریں، اگر داڑھی منڈاتے یا کتراتے ہیں تو اس سے توبہ کریں۔ فقط واللہ اعلم