جو مرد عورت کے لیے روتا ہے اس کا کیا مطلب ہے؟

آپ کی تربیت کا پتا اس بات سے چلتا ہے کہ آپ عورت کے ساتھ کس طرح بات کرتے ہیں پھر چاہے وہ عورت گھر کی ہو یا باہر کی ۔ محبت کو کچھ عرصے بعد ٹوٹی ہوئی جوتی کی طرح گھسیٹنا پڑتا ہے۔ یقین مانو محبت عمریں نہیں دیکھتی، اسے امیر اور غریب ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،

اسے چھوٹا بڑا شادی شدہ اور غیر شادی شدہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ صورتوں کو نہیں دیکھتی، بس ایک بار دل میں اترنے کی بات ہے پھر وہی خوبصورت بن جاتا ہے محبت کی بس ایک شرط ہے۔ محبوب ملے نہ ملے ، بس اس کی عزت خاک میں نہ ملے چاہے اس کے لیے خود ہی کیوں نہ خا ک ہونا پڑے ۔ کسی کوپالینے کےبعد اس کی ناقدری نہ کرو کیونکہ جس کو آپ نے پایا ہے ہوسکتا ہے کہ کوئی دوسرا اس کی طلب میں جیتے جی مرگیا ہو۔ کبھی کبھی ہمیں خود کو بدلنا پڑتا ہے عادتیں بدلنی پڑتی ہیں ۔ ہمیشہ کے لیے محبت کرنا بھی ہمارے بس میں نہیں ۔ خوبصورت مرد وہ ہے

جو اپن بہن کے نصیب سے ڈر کے دوسرو ں کی بہن کے ساتھ نہ کھیلنے۔ کئی مردوں کی زندگی میں عام سی بیوی بھی بہت خاص ہوتی ہے۔ اور کئی مرد خاص کو بھی عام بنا دیتے ہیں ۔ مرد کو ساری دنیا کی بادشاہت بھی مل جائے لیکن اگر اس کی زندگی میں عورت نہ ہوتو وہ بھکا ریوں سے بھی بد تر ہے۔ جومرد آپ کے لیے رو پڑے بس وہ محبت کی انتہاء ہے اس سے زیادہ آپ کو کوئی چاہ نہیں سکتا۔ آدمی کی فطر ت ہے جب اسے کسی عورت سے سچی محبت ہوتی ہے۔ تو اپنی عزت مانتا ہے پھر وہ اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ کوئی نامحرم اس کے نزدیک بھی نہ بھٹکے

عورت کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ یہ شک کرتا ہے بلکہ اسے ایسے مرد پر فخر ہونا چا ہیے۔