اسکن الرجی سے نجات حاصل کرنے کیلئے آسان گھریلوٹو مکے بہت سے لوگ الرجی کو جلد کا ایک عام سا مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔ اس مسئلے کے متعدد سبب ہو سکتے ہیں جیسے کہ قوت مدافعت کی خرابی ، ادویات کا استعمال اور انفیکشنز کا ہونا۔ جلد کی الرجی مختلف اشکال میں ہو سکتی ہے جیسے کہ خارش ، خشک جلد اور جلد کا پھٹنا وغیرہ۔ اگر چہ اس سب کیلئے ادویہ اور مرہم موجود ہیں ۔ لیکن جلد کے ان مسائل سے نجات پانے کیلئے ہم گھر یلوٹوٹکوں پر انحصار کر سکتے ہیں۔ 15ایسے ٹوٹکے جو جلد کی الرجی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ لیموں : اپنی ٹھیک اور انسداد سوزش خصوصیات کا حامل لیموں آپ کو خارش سے راحت بخشتا ہے۔ ایک لیموں لیجئے اور اس کا رس کھلی والی جگہ پر ملیے اور خشک ہونے دیجئے۔ تلسی تلسی یو جینوں سے مالا مال ہوتا ہے، جو جلد کی الرجیز کا علان کرتا ہے۔ جلدی مسائل میں تلسی کے پانی سے جلد کو دھو نا مفید ہوسکتا ہے۔ پودینہ پودینے میں مینتھول ہوتا ہے جوان تھیک اور انسداد سوزش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ کھجلی اور خراش میں پودینہ لگانے سے آپ کو راحت ملے گی۔ پھلوں کے چھلکے پھلوں کے چھلکے بھی جلد کی الرجی میں بہت موثر ہوتے ہیں۔ کیلے یا تربوز کے چھلکے کو خارش سے متاثرہ جگہ پر ملنے سے راحت ملتی ہے۔ ایلو ویرا: ایلو ویرا انسدا دسوزش خصوصیات کے سبب جلد کی الرجی کے علاج کیلئے بہترین ہے۔
